ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کے اچھے نتائج آنا شروع مثبت کورونا کیسز کم ہونے لگے

ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ ، مثبت کورونا کیسز کم ہونے لگے ، اسد عمر

سخت پابندیوں اور وسیع تر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی ، تاہم پچھلے 2 ہفتوں کی مثبت کیسز کی رفتار کی وجہ سے ام-وات میں ہونے والا اضافہ مزید کچھ وقت تک رہے گا ، سربراہ این سی او سی کا ٹویٹ
فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ سامنے آ رہا ہے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سخت پابندیوں اور وسیع تر لاک ڈاؤن کے اثرات دکھائی دینے لگے ہیں جس کی وجہ سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی ہے ، تاہم پچھلے 2 ہفتوں کی مثبت کیسز کی رفتار کی وجہ سے ام-وات میں ہونے والا اضافہ مزید کچھ وقت تک رہے گا ، اس صورتحال میں شہری کورونا ایس او پیز عمل جاری رکھیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.