انتظار کی گھڑیاں ختم

انتظار کی گھڑیاں ختم !! پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا میچ کب اورکہاں کھیلا جائیگا؟ کھیل کے میدا ن سے شائقین کیلئے بڑی خبرآگئی

سنچورین (نیوز ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریزکا پہلا میچ کل سُپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔ بابر اعظم دورہ افریقا کے موقع پر پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دینگے ۔ ٹیبما باووما بھی پہلی بار جنوبی افریقہ کی کپتانی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کے لئے سرفراز احمد کو مڈل آرڈر پر کھلانے پر غور شروع کردیا ہے، سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلایا جائے گا، اس ‏حوالے سے کپتان اور ہیڈ کوچ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔ کل دانش عزیز کو ون ڈے کیپ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ دورہ جنوبی افریقا میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کی پروٹیز کے دیس میں یہ چھٹی سیریز ہے ۔ گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور چار سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔ ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں اناسی بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 28 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جبکہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی بعد ازاں قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.