امریکا نے فلسطین کا ہاتھ تھام لیا،15کروڑ ڈالر کی امداد جاری کرنے کا اعلان

امریکا نے فلسطین کا ہاتھ تھام لیا،15کروڑ ڈالر کی امداد جاری کرنے کا اعلان
فلسطین کا پرامن اور دو ریاستی حل نکالنا چاہیے،جوبائیڈن کا ٹرمپ حکومت کی فلسطین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورحکومت میں فلسطین پر کافی پابندیاں عائد کی تھیں اور امداد بھی روک دی تھی۔جبکہ جوبائیڈن نے امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد فلسطین کے دوریاستی حل کی تجویز دی تھی اور اب جوبائیڈن نے فلسطین کی امداد بحال کرتے ہوئے اپنے ارادے واضح کر دیے ہیں کہ امریکا کی فلسطین سے متعلق پالیسی میں کافی تبدیلی آ چکی ہوئی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے فلسطین کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ختم کی گئی امداد کی بحالی کے سلسلے میں 15 کروڑ ڈالر امریکی امدادی پیکیج کامنصوبہ تیار کرلیا۔امریکی امدادی پیکیج زیادہ تر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی یو این ڈبلیو آر اے کے ذریعے فراہم کیا جائے گا اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *