اماراتی حکومت نے 2021ء میں 3نئے ویزے

اماراتی حکومت نے 2021ء میں 3نئے ویزے متعارف کرا دیئے
ریموٹ ورک ویزہ، ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزہ اور غیر ملکی سٹوڈنٹس کی اہل خانہ کو سپانسر کرنے کی رہائشی اسکیم سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہو گیا ہے

دُبئی(۔یکم اپریل2021ء) متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، سیاحوں اور روزگار کے متلاشی افراد کے لیے مثالی مقام ہے۔ اپنے ملک میں جن لوگوں کے فن اور ہُنر کی مناسب قدر و قیمت نہ ہو، ان کی امارات میں سُنی جاتی ہے۔ اماراتی حکومت کی ویزہ پالیسی کے معاملے میں خاصی فیاضی نظر آتی ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران امارات نے مختلف طرز کے ویزے متعارف کرائے ہیں جن سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔رواں سال 2021ء کے دوران بھی یو اے ای حکومت نے تین طرح کی ویزہ اور رہائشی اسکیمز متعارف کرائی ہیں۔جن میں سے ایک ریموٹ ورک ویزہ یا ورچوئل ویزہ ہے۔ جو اپنی طرز کا انوکھا آن لائن روزگار پرمٹ ہے جس کی مدد سے غیر ملکی بغیر کسی سپانسر کے امارات میں آ سکتے ہیں، یہاں پر ایک سال رہائش کر سکتے ہیں اور مخصوص شرائط کے ساتھ دُنیا بھر کی کسی بھی کمپنی کے ساتھ آن لائن ملازمت بھی کر سکتے ہیں۔اس کے بعد دوسرا اہم ویزہ، 5 سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزہ ہے جو تمام ممالک کے باشندوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس اسکیم کے باعث تمام ممالک کے شہری پانچ سالہ ٹورسٹ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک بار یہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد وہ متعدد بار امارات آ سکتے ہیں، تاہم ایک بار قیام کی مُدت 90 روز تک محدود ہو گی۔ اس مُدت کے بعد امارات سے واپس جانا ہو گا اور پھر واپس آکر مزید نوے روز قیام کیا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.