الزامات کا سامنا کریں،قانون سے کوئی بالاتر نہیں

جہانگیر ترین کے شکوے، وزیراعظم عمران خان کی قانون کا سامنا کرنے کی ہدایت

الزامات کا سامنا کریں،قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے تازہ بیان میں جہانگیر ترین کو پیغام دے دی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کرے، عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔لاہور کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں قانون سب کے لیے برابر ہے، ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لئے ایک ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، مجھ سمیت سب قانون کے سامنے جواب دیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہوگی۔یہاں پر واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے دو روز قبل کہا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔سینئر تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس بیان میں جہانگیر ترین کو پیغام دیا ہے کہ اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سامنا کریں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *