احسن نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

’’ نواز شریف خود آرمی چیف سے مل کر ۔۔۔‘‘ محمد زبیر کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس کیوں بھیجا گیا؟ اعتزاز احسن نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے پہلے روزے اور عید کا دن بتا دیا ،پورے پاکستان میں ایک ہی دن عید ہونی چاہیے، فواد چودھری نے رویت ہلال کا مسئلہ حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے گھبرانے کی اجازت کیا دینی ہے۔حالات ہی کنٹرول سے باہر ہیں۔ملک میں رشوت کا بازار گرم ہے، کوئی کام پیسے کے بغیر نہیں ہوتا۔پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔نواز شریف نے کہا تھا کہ کوئی کسی اسٹیبلشمنٹ کے بندے اور فوجیوں کو نہیں ملے گا مگر محمد زبیر کے ذریعہ سفارتکاری کرتے رہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا کہ محمد زبیر آرمی چیف کے پاس کیوں گیا اور کیا بات ہوئی۔پی ڈی ایم جماعتوں کا الحاق نہیں اتحاد ہوا، مولانا فضل الرحمن کو علم ہونا چاہیے کہ اتحاد میں سب برابر ہوتے ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دلیر ہیں مگر اس کے بھائی ڈر کر بھاگے ہوئے ہیں، مریم نواز مقابلے میں کھڑی ہیں۔میاں صاحب خود باہر جا کر بیٹھ گئے ہیں اور بیٹی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کو استعفے سے مشروط کر دیا ہے۔قبل ازیں ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ہے اس کیلئے آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کے والد اور بھائی بھاگے ہوئے ہیں، مریم اکیلی کافی نہیں نواز شریف کو لانگ مارچ کے لیے واپس آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں جس کا نمبر زیادہ ہوتاہے اپوزیشن لیڈر اس کا حق ہوتا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق پیپلزپارٹی کے ممبر زیادہ ہیں، اپوزیشن لیڈر کے لیے پی پی کا اقدام غلط نہیں تھا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.