اب تمام پاکستانی مفت کورونا ویکسین لگوا سکیں گے

مسلم کونسل آف امریکا کا پاکستان میں عوام کو ’’مفت ویکسین‘‘ لگانیکا اعلان

کورونا ویکسین پاکستان جمہوری لیگ کے ساتھ ملکر لگائی جائے گی، مئی میں فری کورونا ویکسین لگانے کا آغاز لاہور کے پسماندہ علاقوں سے کیا جائیگا،رانا زمان سعید کی میڈیا سے گفتگو
مسلم کونسل آف امر یکا نے پاکستان جمہوری لیگ کیساتھ ملکر پاکستان میں عوام کو ’’فری کورونا ویکسین‘‘ لگانے کا اعلان کردیا، مئی میں فری کورونا ویکسین لگانے کا آ غاز لاہور کے پسماندہ علاقوں سے کیا جائیگا۔ پاکستان جمہوری لیگ کے سر براہ رانا زمان سعید نے اتوارکے روز مر کزی سیکرٹری جنرل سہیل احمد اور سیکرٹری اطلاعات زاہد حمید گوندل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ امر یکہ میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کر نیوالی تنظیم مسلم کونسل آف امر یکا کا ہم شکر یہ اداکر تے ہیں جنہوں نے پاکستان میں بسنے والے غر یب اور بے سہارا خاندانوں کو کورونا جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ہمارے ساتھ ملکر کورونا ویکسین فری لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *