’’ آپکی گرفتاری ہوسکتی ہے۔۔‘‘ کس اعلیٰ حکومتی شخصیت نے جہانگیر ترین کو پیغام بھجوایا؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا

’’ آپکی گرفتاری ہوسکتی ہے۔۔‘‘ کس اعلیٰ حکومتی شخصیت نے جہانگیر ترین کو پیغام بھجوایا؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین تو کوشش کرتا رہا ہے، وہ لندن میں بھی رہا ہے لیکن اس کی کوشش ناکام ہوئی ہے، وہ کہتا ہے کہ اعظم خان اور شہزاد اکبر ذمہ دار ہیں لیکن میرے خیال میں کمبی نیشن آئی بی چیف اور اعظم خان ہے۔ بہر حال جہانگیر ترین کی ٹھن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ اور آئی بی نے جورپورٹس دی ہیں ان میں کہا گیا کہ حفیظ شیخ کی شکست میں جہانگیرترین کا بھی ہاتھ ہے۔جہانگیر ترین کے تعلقات بہت وسیع ہیں۔انہوں نے اراکین اسمبلی کو عدالت میں پیشی سے پہلے ناشتے پر بلایا لیکن اسے ایک وفاقی سیکرٹری نے بتا دیا تھا کہ آپ کی گرفتاری ہوسکتی ہے، اس لیے انہوں نے قبل ازوقت گرفتاری ضمانت کرا لی۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا، شوگر ملز مالکان چینی روخت نہیں کرتے ،بناتے ہیں جبکہ بروکر بیچتے ہیں۔قبل ازیں سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ہار کے پیچھے جہانگیرترین کے کردار سے متعلق نیا دعوی کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کی ہار کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جا رہی تھی اور اس پر سب کی نظریں تھیں۔معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین مخالف گروپ نے وزیراعظم کو خفیہ رپورٹس پیش کیں۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مخدوم احمد محمود کے ذریعے گیلانی کو لاجسٹک سپورٹ دی گئی۔رپورٹ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے مقابل یوسف رضا گیلانی کو جہانگیر ترین کی سپورٹ حاصل تھی جس کا ذریعہ مخدوم احمد محمود بنے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *