آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اور ایل اوسی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں حالیہ فارمیشن مشقوں میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اور ایل اوسی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد کی صورتحال اور 2021 کے بعد سیز فائرمعاہدے پرعملدرآمد پر غور کیا گیا۔شرکاء کانفرنس نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا عزم دہرایا۔ خیبر پختونخوا میں ضم نئے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء کو دوست ممالک سے فوجی رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے افغان مفاہمتی عمل پر مثبت پیشرفت پربھی بات چیت کی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.