آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں

رمضان المبارک کے حوالے سے سعودی فرمانروا کا امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں،شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام کے موقع پر عالم اسلام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے آپس میں اختلافات کے خاتمے کی تلقین کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے فرمانروا کا پیغام ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے پڑھ کر سنایا۔شاہ سلمان نے کہا کہ آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں۔ ن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب زبردست جدوجہد کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا، ہماری خواہش ہے کہ تمام شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔خادم حرمین شریفین نے عمرہ اور زائرین سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ماہ مبارک کو تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا مشکل میں ہے، وبا سے بچا کے لیے ویکسین بنانے میں سائنس دانوں کو کامیابی عطا کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ سرحد پر حفاظت کرنے والے فوجیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *