کویت داخلے کی اجازت ہوگی

ممالک کو MUNA سسٹم کے تحت کویت داخلے کی اجازت ہوگی
15 مارچ: 15ممالک کو MUNA سسٹم کے تحت کویت داخلے کی اجازت ہوگی۔

روزنامہ القبس کے ذریعے جاری کردہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے 15ممالک کی ملک میں داخلے کی منظوری کے حوالے سے بڑی نوید سنا دی۔ سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے آج کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں کویت سے باہر لیبارٹریوں کی جانچ پڑتال کے لئے MUNA سسٹم کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا تاکہ اس سسٹم کو پروگرام سے لنک کیا جاسکے اور یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ میں کوئی ردو بدل یا جعلسازی نہ ہوئی ہو اور ان کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ قابل اعتماد ہوں۔جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ 15 ممالک کو پہلے مرحلے کے طور پر منظور کیا گیا ہے یعنی بھارت، فلپائن ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال ، امارات ، ترکی ، قطر ، عمان ، سعودی عرب ، مصر ، اردن ، برطانیہ ، فرانس اور امریکہ سے آنے والے مسافر اس سسٹم کے تحت ملک میں داخل ہوسکیں گے۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نظام کو نافذ کیا جائے گا اور تمام ممالک کے لئے ایک پروگرام شدہ ٹائم پلان کے مطابق بیرونی لیبارٹریوں کو منسلک کیا جائے گا جبکہ اسی دوران باقی ممالک کے لئے بھی وقتاً فوقتا سرکلر جاری کیا جائے گا۔روزنامہ القبس کے مطابق پی سی آر سرٹیفکیٹ کی جعلسازی کو روکنے کے لئے رابطے کا عمل مکمل ہوتے ہی یہ نظام 15 ممالک سے آنے والے تمام لوگوں پر لاگو ہوگا۔یاد رہے کہ کویت میں فی الحال غیرملکی افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے اور مذکورہ بالا سسٹم کویت میں داخل ہونے والے افراد پر اس وقت لاگو ہو گا جب کویت کی جانب سے ان ممالک کی پروازیں بحال کی جائیں گی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.