کسی بھی قیمت پر نہیں ہیں چل سکتا

میں مریم نواز کے بیانیہ کے ساتھ کسی بھی قیمت پر نہیں ہیں چل سکتا، شہباز شریف
مریم نواز کے اداروں کے خلاف سخت بیانیے کی مخالفت کی وجہ سے ہی شہباز شریف اپنی بیل نہیں کروا رہے،شہبازشریف نے نواز شریف کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ یا تو مجھے سیاست کرنے دیں یا مریم کو، عارف حمید بھٹی کا انکشاف

اسلام آباد ( 22 مارچ 2021) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ میں اس لیے ضمانت نہیں کروا رہا کہ میں مریم نواز کے بیانیہ کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے بیانیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا اور انہوں نے اپنا موقف نواز شریف کو لندن میں بھجوا دیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کیا کہ مریم نواز کے بیانیے کی مخالفت کی وجہ سے ہی شہباز شریف اپنی بیل نہیں کروا رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا ہے کہ یا تو مجھے سیاست کرنے دیں یا مریم نواز کو۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ دو روش مریم نواز لے کر چل رہی ہے میں اس نظریے پر کسی بھی قیمت پر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اداروں کے خلاف سخت باتیں کی ہیں، اگر شہباز شریف یا حمزہ شہباز نے ایسی کوئی بات کی ہے تو مجھے بتائیں۔حمزہ اور شہباز شریف کا بیانیہ کبھی بھی اداروں سے ٹکراوں کا نہیں تھا، لیکن مریم نواز نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ آپ فیصلہ کریں کہ مریم نواز کا بیانیہ چلے گا یا میرا بیانیہ چلے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.