کرونا وائرس کی ویکسین کی چار کروڑ چالیس لاکھ خوراکیں

کرونا وائرس کی ویکسین کی چار کروڑ چالیس لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں گی، ڈاکٹر یاسمین

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین کی چار کروڑ چالیس لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں گی۔جبکہ صوبے بھر میں ویکسین لگائے جانےکےلیے 114مراکز قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، وزیر صحت نے یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کی۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 55 سال سے زائد عمر کے افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، کرونا وائرس سے صوبے میں 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، عوام میں ایس او پیز پر عملدر آمد کا شعور بیدار کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 22 نئی لیبز قائم کی ہیں، کووڈ ٹیسٹنگ کی تعداد بھی بڑھا دی ہیں۔؎

Sharing is caring!

Comments are closed.