ڈرائیو ان سروس شروع کردی

سعودی وزارت صحت نے ویکسین کے لیے ڈرائیو ان سروس شروع کردی
ویکسین لگوانے والے اب اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگوا سکتے ہیں،سعودی وزارت صحت

ریاض( این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سعودی وزارت صحت نے ویکسین کے لیے ڈرائیو ان سروس شروع کردی، ویکسین لگوانے والے اب اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے والوں کو بذریعہ کار ویکسین لگانے کی خدمات فراہم کی ہیں، اس کا آغاز 4شہروں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ابہا سے کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے کرونا ویکسین لینے کے لیے ایپ پر رجسٹریشن کروائیں۔وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ 937 پر رابطہ کر کے طبی مشورہ بھی حاصل کرسکتے ہیں، یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہے۔وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کی علامتیں محسوس کرنے پر تطمن کلینک سروس سے فائدہ اٹھائیں، کرونا کی نمایاں علامتیں درجہ حرارت بڑھ جانا، سانس لینے میں دشواری، سینے کا درد، کھانسی، گلے میں گھٹن، اسہال، سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجانا ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.