پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا،پیپلزپارٹی نے مریم نواز سے اپنی ہار کر بدلہ بھی لے لیا،مولانا اور مریم کوبڑا جھٹکا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پیپلزپارٹی نےمریم نواز کے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے مطالبے کی مخالف کردی جبکہ مولانا فضل الرحمن نے مریم کی تائید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور انہیں چلتا کیا جائےجس پرپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کی حمایت کی تاہم کہاکہ تمام فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں متفقہ طور پر ہوں گےجبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم سیاسی نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی تحریک عدم اعتماد سے قبل عدالت سے رجوع کرنا ضروری ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.