پاکستان تحریک انصاف میں شامل

بیرسٹر محمد علی سیف پاکستان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرمحمد علی سیف نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف نے وزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا ۔وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر سیف کا خیر مقدم کیا گیا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.