ووٹ لینے کے لیے دبنگ انٹری

وزیراعظم کی اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے دبنگ انٹری
وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے

اسلام آباد ( 06 مارچ2021ء) وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائیگی۔قومی اسمبلی کےہفتہ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائیگی۔ قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیش کریں گے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر اعتما دکا اظہار کرتا ہے، ایوان آرٹیکل 7/91 کے تحت وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔اراکین اسمبلی کا پارلیمنٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.