وفاقی حکومت نے شادی ہالز میں

وفاقی حکومت نے شادی ہالز میں تقریبات پر15اپریل تک پابندی لگا دی

شاسلام آباد وفاقی حکومت نے شادی ہالز میں تقریبات پر15اپریل تک پابندی لگا دی۔یہ بات مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔حکومتی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شادی ہالز میں تقریبات پر پہلے جو حکومت نے پابندی لگائی تھی اس میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 15اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حکومت 12اپریل کو کورونا وائرس کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گی جس کے بعد شادی ہالز کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔مشیرصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ شادی ہالز کیساتھ ساتھ اجتماعات پر بھی تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی ، سینماگھراور مزارات بھی بند رہیں گے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.