وزیر اعظم کے خلاف خوفناک سازش تیار

وزیر اعظم کے خلاف خوفناک سازش تیار ، بلوچستان کا کردار اہمیت اختیار کرگیا
اپوزیشن آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پر خوفناک وار کرنے والی ہے ، نواز شریف ، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان اور محمود ا خان چکزئی کا بلوچستان میں حالات خراب کرنے کا کردار ہوگا ، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف

لاہور ( 10 مارچ2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خوفناک سازش تیار ہوگئی ، پی ڈی ایم میں شامل بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کا کردار اہم ہوگا ، یہ انکشاف سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصدیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اندر یہ حتمی فیصلہ ہوچکا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود ا خان چکزئی کا بلوچستان میں حالات خراب کرنے کا کردار ہوگا۔ سینئر صحافی کے مطابق اس ضمن میں اپوزیشن آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پر خوفناک وار کرنے والی ہے جس کے لیے چند دن قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا یہ بیان کافی اہم تھا کہ ہم مرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف وزیراعظم ہاؤس کا اعلیٰ بیوروکریٹ سلطانی گواہ بننے کیلئے تیارہوگیا، اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور حکومت نے پانچ سال پورے نہ کیے تو ایک بیوروکریٹ عمران خان کیخلاف سلطانی گواہ بن جائے گا ، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے تو اچھی بات ہے لیکن اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور حکومت پانچ سال پورے نہ کرسکی، ایسے میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف وزیراعظم ہاؤس کا اعلیٰ ترین بیوروکریٹ سلطانی گواہ بن جائے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.