وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم کی یوٹیلیٹی سٹور پر گھی مہنگا نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں اضافے سے منع کر دیا ہے،۔ ذرائع کا کہناہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج سے کچھ عرصہ قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی مہنگاکرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے واضح ہدایات کی ہیں کہ گھی بنیادی ضرورت ہے ۔ اس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 30 روپے کلو مہنگاکرنے کی اجازت دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر گھی موجودہ 170 روپے فی کلو پر فروخت کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد رمضان ریلیف پیکج میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 200کی بجائے170روپےکلوپردستیاب ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.