وزیراعظم کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کو تیار

وزیراعظم کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کو تیار ہو چکے ہیں،بال پر چھکا لگے گا یا پھر کلین بولڈ فیصلہ آج ہو گا
اعتماد کا ووٹ لینے میں عمران خان ناکام ہو گئے تو اقتدار پلیٹ میں سجے کیک کی طرح اپوزیشن کے پاس چلا جائے گا

اسلام آباد ( 06 مارچ 2021ء) جذباتی فیصلے کبھی کبھار بیڑہ پار کر جا تے ہیں تو کبھی لنکا ڈبو بھی جاتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک حفیظ شیخ کی شکست کو اس قدر دل پر لے لیا کہ خود آگے بڑھ کر اکھاڑے میں اتر کر اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر دیا۔اسے یوں سمجھ لینا چاہیے کہ وزیراعظم عمران خان نے آخری داؤ کھیل دیا ہے یا پھر آخری گولی فائر کرنے والی بات ہے لیکن اگر اس سارے معاملے کو نیوٹرل ہو کر دیکھا جائے تو اپوزیشن جماعتوں اور جیب میں موجود کھوٹے سکوں کی جیت ہے کہ وہ جو چاہتے تھے کہ خان کریز سے باہر نکل کر کھیلے اب وہ موقعہ آن پہنچا ہے وزیراعظم صاحب کریز سے باہر نکلنے کو تو تیار ہو چکے ہیں اس بات کا فیصلہ آج ہو جائے گا کہ بال پر چھکا لگتاہے یا پھر کلین بولڈ۔ حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیٹیں اس وقت بھی زیادہ ہیں اور اگر دھیمے مزاج اور سیاسی طریقہ کار کے مطابق چال چلی جاتی تو چیئرمین سینیٹ پھر سے پی ٹی آئی کا منتخب ہو سکتا تھا مگر جس طرح پی ڈی ایم نے دھیرے سے چال چلی اور حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرتے چلے گئے آج انہیں کامیابی دو قدم کی دوری پر نظر آ رہی ہے اور اگر آج وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو اقتدار ایک کیک کی طرح پلیٹ میں سجا ہوا اپوزیشن جماعتوں کے پا س چلا جائے گااور پی ٹی آئی ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.