وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائے گا

دو ماہ بعد عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائے گا
ایک دو ماہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریک انصاف والے خود ہٹائیں گے یا پھر ن لیگ کے ساتھ مل کر ہم اپنا وزیر اعلیٰ لائیں گے۔ پی پی رہنما تیمور تالپور کا دعویٰ

اسلام آباد (05 مارچ 2021ء) : پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی عندیہ دیا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا مقصد سینیٹ میں کامیابی حاصل کرنا تھا اب ہم اس میں کامیاب ہو چکے ہیں تو اگلا مقصد پنجاب میں تبدیلی لانا ہے۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے ذہن بنایا تھا کہ وہ سینیٹ میں کامیابی کے بعد پنجاب میں زیادہ وقت دیں گے اور وہاں تبدیلی لائیں گے۔تیمور تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دو ماہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریک انصاف والے خود ہٹائیں گے یا پھر ن لیگ کے ساتھ مل کر ہم اپنا وزیر اعلیٰ لائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.