نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ایک کروڑ نوکریوں کی جانب بڑا قدم، وزیراعظم نےتعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)راولپنڈی اسلام آباد کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر، وزیراعظم نے ایف آئی اے میں 1 ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی نے ایف آئی اے ذرائع بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھیجی تھی۔ وزیراعظم نے 250 روپے ہر امیدوار سے ریکروٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ بھرتی کے لئے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی ایک ہزار بھرتیوں میں 831 کانسٹیبلز، 150 کے قریب نسپکٹرز اور سسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہونگے۔ کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا۔ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہونگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.