`نبی پاک سے محبت ہو تو ایسی

”نبی پاک سے محبت ہو تو ایسی ہو“ عشاق نے انوکھی مثال قائم کر دی
حُبِ نبی سے سرشار سعودیوں کے ایک گروپ نے نبی کریم کے مکہ سے مدینہ تک ہجرت کے راستے کا سینکڑوں کلومیٹر سفر پیدل طے کر ڈالا

مکہ مکرمہ(30 مارچ2021ء) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کائنات کے عظیم ترین انسان ہیں، جن سے خود رب نے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ آپ دُنیا بھر کے انسانوں کے لیے رحمة للعالمین بن کر آئے، جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی انسانیت کو نیکی، فلاح اور ربی راہ پر گامزن کیا۔ آپ بنی نوع انسانیت کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا ایک روشن مینارہ ہیں۔ کسی بھی مسلمان کا اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک وہ آپ سے اپنی جان، مال اور تمام رشتوں سے بھی بڑھ کر محبت نہ رکھے۔ایسے عاشقِ رسول آج کے دور میں بھی بڑی گنتی میں موجود ہیں۔ سعودی عرب میں بھی چند افراد نے ایسی ہی ایک ایمان پرور مثال قائم کر دی۔اُردو نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی رضاکاروں کا ایک گروہ نبی کریم کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک ہجرت کے راستے کے سفر پر روانہ ہو گیا۔رضا کاروں کی اس ٹیم کی قیادت عبد الحافظ القریقری نے کی جن کے ساتھ عمرو درویش، حسن عبد الشکور اور سمیر براقہ بھی ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.