میری نسوں میں اعوان خون نہیں

اگر میں نے تمہیں چھوڑ دیا تو میری نسوں میں اعوان خون نہیں
کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان کراچی میں ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے والوں پر بھڑک اٹھے،جارحانہ تقریر میں بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

لاہور (23 مارچ2021ء) نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدراعوان کراچی میں ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے والوں پر بھڑک اٹھے،جارحانہ تقریر میں بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں نے بدلہ لینا ہے،تم نے کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا،میں اور میری اہلیہ ہوٹل کے کمرے کے اندر موجود تھے ، تم نے میری چادر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا۔اگر میں تمہیں چھوڑ دوں تو میری نسوں میں اعوان خون نہیں ،جو غیرت مند ہوتے ، بیٹی اور بہنوں والے ہوتے ہیں وہ کسی کی بیٹی کا دروازہ نہیں توڑتے،اسے جیل میں نہیں ڈالتے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان نے مزید کہا کہ اگر میری عزت پر ہاتھ ڈالا تو میں تم پر بم بن کر گروں گا۔واضح رہے کہ اکتوبر2020ء کو مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے سیاسی نعرے لگوادیئے۔اتوارکوپی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن(ر)صفدر نے مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.