مکمل خاتمے کا امکان نہیں

رواں سال کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او
ویکیسن سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی تاہم بچائو کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی،بیان

نیویارک – این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں، احتیاطی تدابیر سے اسپتال داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ایمرجنسیز ڈبلیو ایچ او مائیکل ریان نے کہا کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔ امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی میڈی ٹییررین میں کیسز بڑھے ہیں۔ یہ صورتحال مایوس کن ضرور ہے، حیران کن نہیں۔مائیکل ریان کا مزید کہنا تھا کہ ویکیسن سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.