مودی کا عمران خان کے نام پیغام

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کے نام پیغام
وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

دہلی ( 20 مارچ 2021) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، انہوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔یہ خبر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2 دن قبل کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نے ابھی کورونا ویکیسن کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.