مفت سروس دینے کا اعلان

کویت: اوریڈو ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا اپنے صارفین کو 03 ماہ کے لیے مفت سروس دینے کا اعلان
13 مارچ: اوریڈو” ٹیلی کام کمپنی کا بڑا اعلان۔ اوریڈو ٹیلی کام کمپنی نے اپنے صارفین کو تین ماہ تک مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوریڈو ٹیلی کام کمپنی نے اپنے تمام موجودہ صارفین ، بلنگ معاہدوں کی رکنیت رکھنے والے اور نئے بلنگ معاہدہ صارفین کو “کوویڈ 19” وائرس کے خلاف ویکسین کی ایک یا دو خوراکیں وصول کی صورت میں 3 ماہ تک مفت سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی یہ پیشکش حکومت کی حمایت اور عوام میں ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی اور وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں میں پیش کی گئی ہے۔ اوریڈو کویت کی یہ آفر کویت کے تمام صارفین شہریوں اور رہائشیوں سمیت سب کے لئے دستیاب ہے۔ دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کارپوریٹ مواصلات کے سینئر ڈائریکٹر “اوریڈو کویت” مجبل الایوب نے کہا کہ “میں اپنے موجودہ اور نئے صارفین کے لئے تین ماہ کی مفت پیش کش کی فراہمی کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے تمام موجودہ اور نئے صارفین جن کے پاس بلنگ لائن کانکٹریکٹ موجود ہیں اور انہوں نے کورونا ویکسین کی ایک یا دو خوراکیں وصول کی ہوئی ہیں وہ تین ماہ تک مفت سروس کے حقدار ہیں۔ ہم اپنے تمام صارفین جنہوں نے ہماری پیشکش کی تعریف کی اور اس پر مثبت مشاہدے پیش کئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ اس آفر کے لانچ کے دوران آنے پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔”

 

Sharing is caring!

Comments are closed.