مدینہ منورہ کی مقدس فضاؤں میں کہکشاں کا منظر

مدینہ منورہ کی مقدس فضاؤں میں کہکشاں کا ایسا منظر کہ سب ’سبحان اللہ‘ پکار اُٹھے
سعودی فوٹوگرافر اور فلکیاتی ماہر فہد الشنبری نے ’ملکی وے ‘ کا خوبصورت نظارہ اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا، دُنیا بھر میں یہ مناظر وائرل ہو گئے

مدینہ منورہ(۔16 مارچ2021ء) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کے علاقے میں ‘الرائس’ کی فضا میں رات کے وقت آسمان پر کہکشاں یا ملکی وے میں ایسے حیران کن اور دلفریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ہماری اس کہکشاں میں موجود ٹمٹاتے ستاروں کے یہ مناظر ہر رات نہیں دیکھے جا سکتے۔ ان مناظر کے لیے ایک خاص وقت متعین ہے جس میں ان پرلطف نظاروں سے لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر اور فکلیاتی علوم کی ایسوسی ایشن کے بانی فہد الشنبری نے ‘ملکی وے’ کے ان منفرد مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔الشنبری نے کہا کہ شمالی سعودی عرب کے سیاحتی ماحول کے بعد مدینہ منورہ میں مقام بدر کے قریب الرائس کے ساحل پر رات کے وقت منظر قابل دید ہوتا ہے۔ خاص طور پر نماز فجر سے قبل اگر موسم صاف ہو ‘ملکی وے’ کے نظارے دیکھنے والے ہوتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.