محمد بِن سلمان کا آپریشن

محمد بِن سلمان کا آپریشن! سعودی ولی عہد کس مرض میں مبتلا تھے؟
ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں ۔ جن کے سعودی عرب کو اعتدال پسند ریاست بنانے کے ایجنڈے کو بہت زیادہ تعریف کی نظر سے دیکھا جا تا ہے۔

سعودی عوام اور تارکین ان کے بارے میں ہر وقت باخبر رہنا چاہتے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں اپنڈکس کی تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہیں اپنڈیسائٹس کے علاج کے لیے بُدھ کی صبح ہسپتال مین داخل کیا گیا تھا۔ ریاض کے کنگ فیصل سپیشلست ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں ان کی لیپرو سکوپک سرجری کی گئی۔ کامیاب آپریشن کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کی کامیاب سرجری کی گئی جس کے بعدانہیں کنگ فیصل سپیشلست ہسپتال سے خیریت کے ساتھ روانہ کر دیا گیا ہے۔ان کی صحت بالکل ٹھیک ٹھاک ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.