ماسک نہ پہننے والے پولیس افسران

ماسک نہ پہننے والے پولیس افسران واہلکاروں پر بھی مقدمات درج کرنے کافیصلہ

لاہو ر( این این آئی۔ 29 مارچ2021ء) ماسک نہ پہننے والے پولیس افسران واہلکاروں پر بھی مقدمات درج کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تمام اہلکار اور افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،مجھ سمیت تمام افسران اب سے سڑکوں پر ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لاہور پولیس نے بھی اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا ضروری قرار دے دیا،ماسک نہ پہننے والے پولیس افسران واہلکاروں پر بھی مقدمات درج کرنے کافیصلہ کیاگیا، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہناتھا کہ وزیر اعلی پنجاب نیپولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فیلڈ میں چیکنگ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہناتھا کہ سی سی پی او ضلعی حکومتی ایس اوپیز کی چیکنگ یقینی بنائیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.