مارچ کا دن بہترین ثابت ہوگا

عمران خان کے ستاروں میں کوئی گردش نہیں ، 6 مارچ کا دن بہترین ثابت ہوگا
وزیر اعظم کے ستاروں میں حکمرانی کا ستارہ موجود ہے ، ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے ، عمران خان یہ سال ہی نہیں اگلا سال بھی مکمل کریں گے ، ماہر علم فلکیات نے پیش گوئی کردی

کراچی ( 05 مارچ2021ء) قومی اسمبلی سے حکومتی امیدوار کے سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر رکھا ہے ، عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں وزیراعظم کامیاب ہوں گے یا نہیں بڑی پیش گوئی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہر علم فلکیات آغا بہشتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ستاروں میں کوئی گردش نہیں ہے ، ان کے ستاروں میں حکمرانی کا ستارہ موجود ہے ، علم فلکیات کی روشنی میں بتا رہا ہوں کہ ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے کیوں کہ ہفتے کا دن وزیر اعظم کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا ، میں صرف پیش گوئی کرتا ہوں کہ عمران خان یہ سال مکمل کریں گے ، بلکہ یہی نہیں وزیر اعظم عمران خان اگلا سال بھی مکمل کریں گے ، کیوں کہ ان کے ستارے اگلے الیکشن تک بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.