قرآن پر حلف لیا

ووٹ ہمیں دینا۔۔ سینیٹرز سے کس نے قرآن پر حلف لیا؟حکومت سینیٹرز نے تہلکہ مچادیا،اہم انکشافات

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات کچھ اراکین سےقران پاک پر حلف لیاگیاجبکہ کچھ نےانکار کردیا ۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے قران پاک پر حلف لیا وہ ہمیں ووٹ دیں گے، جو ووٹ نہیں دیں گے اللہ ان سے پوچھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سب نے قران نہیں اٹھایا ، جس کی دلچسپی تھی انہوں نے اٹھا لیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بابت کہنا تھا کہ جیت ہماری ہوگی، قران پاک پر حلف لینے والی بات کو چھوڑ دیں۔چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بس جی اللہ خیر کرے گا۔ ہم نے کوئی حلف نہیں لیا۔سارے ساتھی اکٹھے اور مضبوط ہیں، عہد کر چکے ہیں کہ الیکشن لڑنا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.