فیصل واوڈا سے شادی ظاہر کر دی

اینکر پرسن سعدیہ افضال نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے شادی ظاہر کر دی
سعدیہ افضال نے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سینیٹر بننے پر مبارکباد دی، معاون خصوصی شہباز گل کی جوڑے کو مبارکباد

لاہور ( 04 مارچ 2021ء) اپریل2019 میں یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کو بغیر تحقیق کے جھوٹی خبریں نہیں دینی چاہئیے۔ فیصل واوڈا کی سعدیہ افضال سے شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہر نہیں کیا۔لیکن جب گذشتہ روز فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.