عملے کی دوڑیں لگ گئیں

جہازمیں سیٹ نہ ملنے پراہم ترین وفاقی وزیربرہم،ایسااقدام اٹھالیاجس سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی ائیر لائن کی پرواز میں الاٹ سیٹ دوسرے مسافر کو دئیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرواز میں تاخیر کی وجہ سے وفاقی وزیر اسد عمرکو الاٹ کی گئی سیٹ دوسرے مسافر کو دے دی گئی۔اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر کا سامنا درپیش تھا۔ اسد عمر پی کے 309 سے روانہ کراچی روانہ ہوئے۔اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی سفر کر رہے تھے، طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین اسمبلی کراچی جا رہے تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.