عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،انہیں ایجنسیوں نے زبردستی ووٹ دینے پر مجبور کیا۔مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو ایجنسیوں کا لے پالک بیٹا قرار دیا اور کہا کہ کل اس کیلئے میدان خالی چھوڑا گیا۔ دو ایم این ایز ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے، انہیں گولڑہ کے ادارے کے ایک کمپاؤنڈ میں لے جا کر چار گھنٹے تک ایک کنٹینر میں بند رکھ کر مجبور کیا گیا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.