عمران خان نے سینیٹ کا ووٹ بھی حاصل کیا

عمران خان نے سینیٹ کا ووٹ بھی حاصل کیا اور 70 کروڑ روپے بھی
بلوچستان سے ایک امیدوار کو 70 کروڑ روپے میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا،پارٹی نے قبول نہیں کیاتو امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی میں چلا گیا،منتخب ہو کر پی ٹی آئی میں آیا،عمران خان کی کامیابی ہے ستر کروڑ بھی لیا اور سینیٹ ٹکٹ بھی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

اسلام آبا د( 10 مارچ2021ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کئی ارکان حکومت سے انحراف کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پربحث نہیں ہوئی،نظام کی تبدیلی کے بجائے اقتدار میں حصہ ڈھونڈنا شروع کر دیں تو بات نہیں بنے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہو یا سینیٹ الیکشن حکومت کی کمزور واضح ہو گئی۔ حکومت سے انحراف کرنے کے لیے کئی لوگ تیار ہیں، حکومت کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے۔حکومت کھوکھلی ہو چکی ہے اور اخلاقی اتھارٹی ختم ہو چکی ہے۔ لیگی رہنما کے مطابق ن لیگ کی سینیٹ کی پارلیمانی میٹنگ میں دو ارکان نے کہا انہیں فون آئے ہیں،ٹیلیفون اور دباؤ کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئیے۔ اعتماد کا ووٹ جعلی تھا ،کس طرح کہا گیا پی ٹی آئی ارکان ہمیں بتا رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان سے ایک امیدوار کو 70 کروڑ روپے میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا۔پارٹی نے قبول نہیں کیا تو امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی میں چلا گیا۔باپ پارٹی سے سینیٹ رکن منتخب ہو کر وہ واپس پی ٹی آئی میں آ گئے۔عمران خان کی بڑی کامیابی ہے کہ سینیٹ کا ووٹ بھی حاصل کر لیا اور 70 کروڑ بھی۔قبل ازیں شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت تو ہارس ٹریڈنگ کر چکی ہے، 70 کروڑ بلوچستان میں کس نے دئیی 50 ،50 کروڑ فنڈ کا وعدہ سیاسی رشوت نہیں تو کیا ہے، وزیراعظم نے ایک ایک ایم این اے کو بلا کر فنڈز دیے، ملک میں پارلیمان کا نظام مفلوج ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.