طیارے پاکستان پہنچ گئے

ترکی کے جنگی طیارے پاکستان پہنچ گئے
ترکش پائلٹس کا گروپ “سولو ترک” یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرے گا

اسلام آباد ( 22 مارچ2021ء) ترکی کے جنگی طیارے پاکستان پہنچ گئے، ترکش پائلٹس کا گروپ “سولو ترک” یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 25 مارچ تک مؤخر کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موسم کی خرابی اور اگلے دو روز تک بارش کی پیش گوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جوائنٹ سروس پاکستان ڈے پریڈ اب 25 مارچ 2021 کو پروگرام کے مطابق ہوگی اور اوقات پہلے ہی واضح کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 81 واں یوم پاکستان کل منگل کو ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان ہوگی ۔ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جائیں گی،تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے،23مارچ کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوںمیں 21،21توپوںکی سلامی سے ہوگا،نماز فجر کے اجتماعات میںملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںیوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.