شاندار سہولیات فراہم کر دیں

سعودی عرب نے غیر ملکی اور مقامی باشندوں کے لیے شاندار سہولیات فراہم کر دیں
توکلنا ایپ کے نئے ورژن سے کسی بھی موبائل نمبر کی شناخت ممکن ہو گی،دیگر قانونی دستاویزات بھی ڈاؤن لوڈ ہو سکیں گی

ریاض(22مارچ2021ء) سعودی عرب نے تارکین اور مقامی باشندوں کے لیے نئی سہولیات متعارف کرا دی ہیں۔ یہ سہولیات توکلنا ایپ کے نئے ورژن کے ذریعے حاصل ہوں گی۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے ”توکلنا” ایپ کا نیا ورژن لانچ کرنے کا اعلان کئا ہے۔ ایپ کے اپڈیٹڈ ورڑن میں کئی نئی سروسز اور فیچرز شامل ہوں گے جن سے صارفین کو نئی سہولیات ملیں گی۔ان میں سب سے اہم اور قابل ذکرنئی سروس موبائل نمبر کیشناخت کی ہے۔ کسی نمبر کی شناخت کے لیے صارف کو’ابشر پلیٹ فارم’ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ‘توکلنا ایپ’ کی مدد سے موبائل نمبرکی براہ راست شناخت ہوسکے گی۔ ان کے قانونی اسٹیٹس سے قطع نظرکوئی بھی غیرملکی اس ایپ پر خود کو رجسٹر کرسکے گا۔سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا و مصنوعی ذہانت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘موبائل نمبر شناخت’ سروس مملکت کیشہریوں کو یہ سہولت دے گی کہ وہ مقامی یا غیرملکی شخص چاہے وہ آجر ہو یا اجیر، یا کسی سے منسلک یا ہو ابشر پلیٹ فارم کی طرف رجو کیے بنا اس کے موبائل نمبر کے بارے میں معلومات جان کاری حاصل کرنے کے ساتھ اس ایپ پراپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔ایپلی کیشن نے اپنے نئے ورڑن میں اپنی خدمات کی فہرست میں شہریوں اور غیرملکی افراد کے لیے ایک سروس ‘صکوکی’ کے نام سے پیش کی گئی ہے جس میں مملکت میں وزارت انصاف کے ہاں رجسٹرڈ تمام مجاز ایجنیسوں کی تفصیلات اور ان کے فون نمبر اور قانونی دستاویزات’ دیکھی جاسکیں گی۔ کوئی بھی صارف ان دستاویزات کو ‘پی ڈی ایف’ فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے پاس محفوظ کرسکتا ہے۔ ان قانونی دستاویزات میں میں ان کے نمبر ، تاریخ ، شہر ، علاقہ ، ملکیت کا فیصد میں تناسب اور اس کا متن ظاہرشامل ہوگا۔’توکلنا’ ایپ میں نئے فیچرز اور سروسز متعارف کرانے کا مقصد کرونا کی وبا میں شہریوں کو نئی انتظامی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ‘سدا’ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ‘توکلنا ایپ’ کو گوگل پلے ، ایپ اسٹوراور ایپ گیلری سے براہ راست اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.