سینیٹ میں کیمرہ لگانےوالی شخصیت کون ہے

سینیٹ میں کیمرہ لگانےوالی شخصیت کون ہے۔؟۔حکومتی سینیٹرفیصل جاوید نے نام بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام اپوزیشن پر ہی ڈال دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نےکہا کہ جس نے کیمرہ ڈھونڈا ہے اس نے ہی لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سیکریٹ بیلٹ پر دستخط کیے تھے اور ہم کہتے ہیں آؤ اوپن بیلٹ پر آؤ اور اس الیکشن میں بھی آؤ۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اوپن بیلٹ کا چیلنج کرتے ہیں جب کہ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن اور آج کی حرکت آپ کے سامنے ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.