سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی،

سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی، پابندیوں میں مزید توسیع ختم کرنے کا اعلان
پولیس کی ٹیمیں وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی پابندی کرانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گی ،وزارت داخلہ

ریاض (این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے حکام نے کہاہے کہ 3 فروری اور 14 فروری کو مملکت میں کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مملکت میں کرونا کیسز میں کمی کے واضح اشاروں کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ 3 فروری اور 14 فروری کی تاریخوں میں کرونا کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں میں اتوارسے نرمی کردی گئی اور پابندیوں میں مزید توسیع نہیں کی گئی ۔بعض شرائط کے تحت سینما گھروں کو کھولنے، ان ڈرو تفریحی تقریبات کی اجازت دینے، ان ڈور کھیلوں، ہوٹلوں، بازاروں، کھیل کے کلبوں اور دیگر مراکز کو احتیاطی تدابیر کی شرائط کے تحت اتوار سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم شادی بیاہ ،مجمع اکٹھا کرنے، شادی ہالوں کے استعمال اور تفریحی مقاصد کے لیے کیمپ لگانے پر تا اطلاع ثانی پابندی برقرار رہے گی۔سماجی تقریبات میں 20 سے زاید افراد کو اکٹھا کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ جنازوں کی تدفین اور نماز جنازہ کے لیے تمام اوقات کو کھول دیا گیا ہے تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کیلیے وضع کردہ شرائط اور ضوابط کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیمیں وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی پابندی کرانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.