زندگی بھی رشک کر اُٹھے

ایسی شاندار مو-ت کہ زندگی بھی رشک کر اُٹھے
شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے سابق ڈائریکٹر،ڈاکٹر محمد عمر زبیرمسجد میں نماز کے دوران انتقال کر گئے

جدہ(19 مارچ 2020ء) ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایمان کی حالت میں مو-ت آئے۔ اور اگر زندگی کا آخری سانس نماز کی ادائیگی کے دوران آ جائے تو اس سے بڑھ کر خوش نصیبی کی مو-ت اور کیا ہو سکتی ہے۔ایسی ہی ایمان پرور سعادت سعودی عرب کی ایک معروف شخصیت ڈاکٹر محمد عمر زبیر نے حاصل کر لی ہے۔اُردو نیوز کے مطابقشاہ عبدالعزیز یونیورسٹی ، جدہ کے سابق ڈائریکٹر،ڈاکٹر محمد عمر زبیرانتقال کر گئے ہیں۔ان کی وفات اپنے محلے کی مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے دوران ہوئی۔ڈاکٹر محمد عمر کا شمار اعلی تعلیم یافتہ افراد میں ہوتا تھا۔ وہ جدہ کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے دوسرے ڈائریکٹرتھے۔ تعلیم و دیگر شعبوں میں انکی خدمات مثالی مانی جاتی ہیں۔ڈاکٹر محمد عمر زبیرنے امریکی یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی بعدازاں انہیں اکنامک کالج میں لیکچرار کے طورپرمتعین کیا گیا جس کے بعد انہیں یونیورسٹی میں کے شعبہ اکنامکس کے سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔ڈاکٹر محمد عمر زبیر کو 1391 ہجری میں یونیورسٹی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیاجہاں وہ 1399 ہجری تک خدمات انجام دیتے رہے۔تعلیمی شعبے کے علاوہ ڈاکٹر محمد عمر زبیرنے دیگر اہم ذمہ داریاں بھی انجام دیں جن میں اسلامی ترقیاتی بینک میں اسلامک ریسریچ سینٹر کے نگران اور لندن میں بین الاقوامی اسلامک اکنامک کونسل کے نگران اور بانی رکن بھی تھے۔ڈاکٹر محمد عمر زبیر کے انتقال پرشاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی جانب سے اظہار افسوس کرتے انکے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مصرکے ضلع الکوثر میں بھی ایک شخص مسجد میں اپنے رب کے حضورنماز شروع کرنے کے چند لمحوں بعد ہی دُنیا سے رخصت ہو گیاتھا ۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری بزرگ جلدی سے مسجد میں داخل ہوتا ہے اور مصلےٰ بچھا کر نماز شروع ہی کرتا ہے کہ اچانک لڑکھڑا کر پیچھے کی جانب گر جاتا ہے۔ مسجد میں موجود نمازی اس کے اچانک گر جانے سے پریشان ہو گئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.