روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی

ڈالر کی قیمت میں واضح کمی، امریکی کرنسی کی قیمت 156 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی
زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور ایکسپورٹس میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ( 17 مارچ 2021) ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ، ڈالر کی قیمت میں واضح کمی، امریکی کرنسی کی قیمت 156 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے روپیہ مزید تگڑا ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 98 پیسے ستا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر 155 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اوپن ماکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی آئی، جس سے ڈالر کی قیمت 156.40 روپے ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12 روپے 69پیسے سستا ہوچکا ہے۔ اور سات ماہ میں انٹربینک میں ڈالر168.43 روپے 43 پیسے کی بلند سطح سے اب تک سستاہوکر155 روپے 74 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ منصوبے میں ساڑے پانچ ماہ میں اب تک 67 کرو ڈالر جمع ہونا قرار دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر 18 ارب 70 کروڑ ڈالر نے سے روپے پر دباو میں کمی ہوئی ہے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی مسلسل بڑھتے ہوئی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر ڈالر کی قیمت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.