دو طرفہ پروازوں میں اضافہ کردیا

پی آئی اے نے مانچسٹرکیلئے دو طرفہ پروازوں میں اضافہ کردیا
پی آئی اے اسلام آباد اور مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 5 پروازیں چلائے گی، پہلے ہفتہ وار صرف 2 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں۔ پی آئی اے انتظامیہ

اسلام آباد ( 21 مارچ2021ء) پی آئی اے نے مانچسٹرکیلئے دو طرفہ پروازوں میں اضافہ کردیا، پی آئی اے اسلام آباد اور مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 5 پروازیں چلائے گی، پہلے ہفتہ وار صرف 2 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مانچسٹرکیلئے دو طرفہ چارٹرڈ پروازوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پی آئی اے اسلام آباد مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے کی پروازیں 2 اپریل سے11 اپریل تک مانچسٹر کیلئے روانہ ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار2 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔ اسی طرح پی آئی اے نے سوات اور سیدوشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن2 ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا ہے۔ فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔ 17سال بعد پی آئی اے نے26 مارچ کو فلائٹ شیڈول جاری کیا تھا۔ سوات فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔اس سے قبل پی آئی اے لاہور تا جنوبی افریقہ کیلئے بھی براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے ساوتھ افریقہ تک براہِ راست پرواز کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساوتھ افریقہ کے لیے اڑان بھرے گی ۔ پی آئی اے کی ساوتھ افریقا کے لیے پہلی بار پرواز 26 مارچ کو لاہور سے جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساوتھ افریقا کے لیے اڑان بھرے گی۔ پی سی بی نے اس حوالے سے پی آئی اے کو چارٹرڈ طیارے کے لیے درخواست کی تھی۔پی آئی اے 27 مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔ پاکستانی سفارت خانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں۔پی آئی اے کے مطابق ساوتھ افریقہ کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کرے گا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.