دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آسکتی ہے

دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آسکتی ہے۔۔۔ وبا کے خاتمے پر بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

دنیا کی امیر ترین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وباء کے خاتمے سے متعلق ایک بار پھر اہم بیان کے ساتھ سامنے آگئے ہیں۔مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 2019 جیسی زندگی 2022 کے آکر تک ممکن ہوجائے گی۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کی ریاستوں میں اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولے جاسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس، کھیلوں کے میدانوں کو بھی کسی حد تک کھول دیا جائے گا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ ویکسین کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ بھی خطرہ ہے کہ دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آئے۔اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دفتری امور اور سفری تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔بل گیٹس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کی تھیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.