دلچسپ کہانی جو آپ کو حیران کر دے گی

اِس ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ایسا کیا ہوا جس نے اس کی زندگی بدل دی؟ ایسی دلچسپ کہانی جو آپ کو حیران کر دے گی

بعض اوقات ہمارے معاشرے میں اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہوتے ہیں، جن کے بارے میں گمان بھی نہیں کیا ہوتا۔ ایسا ہی ایک واقعہ یا یوں کہہ لیں کہ ایک کہانی ہماری ویب آج اپنے پڑھنے والوں کے لیے لائی ہے جس میں ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جو اپنی زندگی کی بالکل خوش نہیں تھا۔ بھارتی شہر امرت سر سے تعلق رکھنے والے اس ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کہانی شئیر کی جسے فیسبک پیج ہیومنز آف بمبئی نے نشر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”میں کبھی بھی ڈرائیور نہیں بننا چاہتا تھا لیکن میری فیملی کے حالات ایسے تھے کہ مجھے ٹیکسی ڈرائیور بننا پڑا۔ میرا موڈ ہر وقت خراب رہتا تھا، یہاں تک کہ میں اپنی ٹیکسی میں سوار مسافروں سے ڈھنگ سے بات بھی نہیں کرتا تھا، نہ گاڑی میں کبھی کوئی گانا چلاتا”۔ ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ ”یہ سب اس وقت تک چلتا رہا جب تک میری زندگی میں وہ رات نہ آئی جس نے میرے سوچنے کے انداز کو ہی بدل ڈالا”۔”ہوا کچھ یوں کہ مجھے امرت سر ریلوے اسٹیشن کے باہر دوستوں کا ایک گروپ ملا جن کی ممبئی جانے والی ٹرین چھوٹ گئی تھی، انہیں ایک اور اسٹیشن سے وہ ترین پکڑنا تھی۔ وہ لوگ دوسرے ڈرائیور سے بات کر رہے تھے جو انہیں دو گنا زیادہ پیسوں میں وہاں لے جانے کے لیے تیار تھے”۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.