خوشی سے نہال ہوجائینگے

وزیراعظم کاریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم ،غریب خوشی سے نہال ہوجائینگے

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں بتائی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں وزیراعظم نے اس پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے موبائل وین سے شاہراہوں اور چوراہوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب افراد کو موقع پر تازہ اور گرم کھانے کی سہولت فراہم ہو گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.