حنابٹ محمد حفیظ پر برس پڑیں

منہ بند کرکے کرکٹ کھیلو، حنابٹ محمد حفیظ پر برس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک )منہ بند کر کے کرکٹ کھیلو،محمد حفیظ کے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹ کرنے پر حناپرویز بٹ غصہ میں آگئیں۔لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حنا پروزیر بٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو، بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔حنا بٹ نے یہ ردعمل محمد حفیظ کی جانب سے عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر کیا تھا، محمد حفیظ نے ٹویٹ پر لکھا کہ ماسٹر اسٹروک، ووٹ آف کانفیڈنس،عمران خان پی ٹی آئی۔اس سے قبل دوہزار انیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا تھا کہ نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لیے جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب اور کافی سہولیات میسر نہیں،’اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم 20 کروڑ پاکستانی ملک میں محفوظ نہیں۔محمد حفیظ کے اس ٹویٹ پر بھی حنا پرویز بٹ نے کرارا جواب دیا تھا، انہوں نےمحمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ بہتر ہے کرکٹ پر توجہ دو، آپ کو کسی نے وزیراعظم نہیں بنانا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے محمد حفیظ کو کہا تھا کہ پروفیسر صاحب آپ پڑھے لکھے شخص ہیں،فی الحال پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک نہیں ہے جہاں اعلیٰ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر کام ہو رہا ہو،برطانیہ سے کافی مریض علاج کی غرض سے امریکہ کا رخ کرتے ہیں، تو کیا اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ فیل ہو گیا ہے؟صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے لکھا کہ تھا کہ’سر آپ خود بھی ہر وقت برطانوی معالجوں سے علاج کرواتے ہیں۔ آپ نے ابھی چند ماہ پہلے ہی اپنے فریکچرڈ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا علاج کروانے کے لیے مانچسٹر کا انتخاب کیا،دیگرصارفین نے محمد حفیظ کو کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے مشورے بھی دیے تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.