جیتنے والا خوش نصیب ترین آدمی

800روپے کی شرط لگا کر کروڑ روپے جیتنے والا خوش نصیب ترین آدمی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کے میچز پر جواءکھیلنے والے ایک جواری نے 4.29پاﺅنڈ (تقریباً 800روپے)سے داﺅ شروع کیا اور کئی میچز میں ٹیموں کی ہار جیت کی ایسی درست پیش گوئی کی کہ 56ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 22لاکھ روپے) جیت گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس جواری نے پہلے شرط لگائی کہ مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی کے خلاف میچ دو صفر سے جیتے گی۔ جب اس نے شرط لگائی اس وقت جوئے کا ریٹ 12/1تھا۔ یہ شرط جیتنے کے بعد اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کے خواہش مند اس جواری نے چیلسی کی ایورٹن کے خلاف دو صفر سے جیت کی شرط لگائی جس کا ریٹ 13/2تھا۔پھر 13/2ہی کے ریٹ پر اس نے ویسٹ ہیم کی لیڈز کے خلاف فتح پر شرط لگائی۔ اسی طرح اس نے کئی دیگر میچوں پر بھی کامیاب شرطیں لگائیں اور 4پاﺅنڈ سے 56ہزار پاﺅنڈ جیت لیے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.