جلد شادی کر لیں گے

صبا قمر نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا،جلد شادی کر لیں گے
مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ اب مجھے گھر بسانا چاہیے،عظیم خان کا تعلق کراچی سے ہے تاہم وہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔ اداکارہ صبا قمر نے تصدیق کر دی

لاہور (26 مارچ 2021ء ) پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے اس سال شادی کی پیشکش پر ہاں کہہ دیا۔انسٹاگرام اکائونٹ پرصبا قمر نے اپنی دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے گا۔ صبا قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ’آؤ اس سال شادی کرلیتے ہیں، شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا ’ قبول ہے‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل بھی بنا ڈالا۔دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔صبا قمر کے اکائونٹ پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے ۔صبا قمر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں اور ان کا جیون ساتھی وہی سوشل میڈیا صارف ہے جس کو اداکارہ نے قبول ہے کہا تھا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.